بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلموں کا مداحوں کو بہت بے صبری سے انتظار رہتا ہے اور خاص کر ان کی پچھلی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد 51 سالہ اداکار بہت محتاط ہوگئے ہیں جب کہ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی کے بعد تھرل اور ایکشن سے بھر پور فلم ’ریس تھری‘ سے بھی سلو میاں کو بہت اُمیدیں وابستہ ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کے پوسٹر کے بعد ہلچل مچانے کے لئے فلم کے ٹریلر کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا ایک اور پوسٹر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر سچ بتاؤں تو ہم فلم ’ریس تھری‘ کے ٹریلر کو جاری کرنے کے لئے بالکل بھی تیار نہیں تھے یہی وجہ ہے کہ اتنے دن تک صرف پوسٹر ہی جاری کئے۔
واضح رہے کہ معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان کے ہمراہ جیکولین فرننڈس کے علاوہ دیسی شاہ ،انیل کپور، بوبی دیول اور ثاقب سلیم اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جب کہ فلم عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں