اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)اٹھارہ ہزاری لینڈ ریکارڈ سنٹر میں بدانتظامی عروج پر ،رشوت لینا معمول ،دھکے کھانا سائلین کا مقدربن گیا اسسٹنٹ کمشنر شبیراحمدڈوگر کے دورے بھی بے سود۔تفصیلات کے مطابق خادم اعلی پنجاب کی جانب سے شہریوں کو اراضی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے لینڈریکارڈ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ پٹوار کلچر سے شہریوں کو چھٹکارا مل سکے مگر لینڈریکارڈ سنٹر اٹھارہ ہزاری میں گنگا الٹی بہنے لگی مذکورہ سنٹرز میں بدانتظامی اوربدسلوکی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا شہریوں نے ریکارڈ سنٹر عملہ و انچارج پر الزام لگاتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ رشوت نہ دینے پر ناجائز ذلیل و رسوا کیا جاتا ہے کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد بلاوجہ کوئی اعتراض لگاکر اگلے دن آنے کا کہہ دیا جاتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیراحمدڈوگر کی جانب سے کیے جانے والے دورے بھی شہریوں کی مشکلات کم نہیں کرسکے ریکارڈ سنٹر عملہ نے رشوت نہ دینے والے شہریوں کو چکرلگوانا معمول بنا لیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر میں جاری رشوت کے گرم بازار کی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مذکورہ لینڈریکارڈ سنٹر سے شہریوں کو حقیقی ریلیف فراہم ہوسکے۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری لینڈ ریکارڈ سنٹر میں بدنظمی کاعروج ،شہری خوار
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں