جھنگ(چوہدری فیصل نمائندہ جھنگ تیز نیوز )ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایت پرچائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوواحد ارجمند ضیاءنے کی ۔ اجلاس میںمحکمہ لبیر ،تعلیم ، سوشل ویلفیئر ،پولیس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوواحد ارجمند ضیاءنے کہا کہ حکومت پنجاب چائلڈ لیبر کے خاتمے کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔چائلڈ لیبر پروگرام کے تحت بچوں کو فری کتابیں ، مشینری، یونیفارم، جوتے اور سکولز بیگ فراہم کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر میں اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کا سکولوں میں سو فیصد داخلہ یقینی بنایاجارہاہے تاکہ چائلڈ لیبر کامکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوواحد ارجمند ضیاءنے کہا ہے کہ ضلع بھر میں چائلڈلیبر کے خاتمے کے لئے تشکیل کردہ کمیٹیاں کام کر رہی ہے اور اس کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر محمد نواز ڈب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں بھٹے پر کام کرنے والے90فیصد بچوں کا سکولوں میں داخلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں انہیں مفت کتابیں ، یونیفارم، جوتے اور سکولز بیگ فراہم کئے جارہے ہیں اور ماہنانہ 1000روپے فی بچہ مالی امداد دی جارہی ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ اس حوالہ سے شل سیکورٹی کارڈ زکا بھی اجراءکر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوواحد ارجمند ضیاء نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت جاری کی کہ حالیہ چائلڈ لیبر کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات بارے مفصل رپورٹ پیش کریں۔ا جلاس کے دوران جبری مشقت ، بانڈڈاور چائلڈ لیبر سے متعلق شکایات زیر بحث لائی گئی۔
۔۔۔///۔۔۔
۔۔۔///۔۔۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں