جھنگ سے ن لیگ کا صفایا۔10ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

لاہور / جھنگ (جھنگ تیز نیوز) پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن سے پہلے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں اڑائی جارہی ہیں ۔ آج بھی پی ٹی آئی نے ایک ساتھ 10 وکٹیں اڑا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ کے 10 ایم این ایز اور ایم پی ایزآج (یکم رمضان کو) پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔
صاحبزادہ  محبوب سلطان ، غلام بی بی بھروانہ، صاحبزادہ نذیر سلطان اور میاں اعظم پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مہر اسلم بھروانہ، شیخ یعقوب اور کرنل (ر) غضنفر بھی کپتان کے کھلاڑی بنیں گے جبکہ رانا شہباز،آصف کاٹھیا اور غلام احمد بھی کپتان سے وفاداری کا حلف اٹھانے کو تیار ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں