اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)عوام کی مدد سے ہی کرپشن، جرائم ختم ہو سکتے ہیں زیادہ تر لوگ جرائم پیشہ افراد کی مدد کرتے ہیں،ڈی پی او جھنگ کا روڈوسلطان میں کھلی کچہر ی سے خطاب،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ لیاقت علی ملک نے گزشتہ روز جامع مسجد سراجیہ روڈوسلطان میں کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے لیکن عوام کو بھی چاہیے کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں،لوگ جرائم پیشہ افراد سے دب کر رہتے ہیں اور ان کو کسی نہ کسی طریقے سے سپورٹ کرتے ہیں،منشیات فروش، چور و لٹیرے کو گرفتار کرتے ہیں تو اس کی سپورٹ آپ میں سے ہی لوگ کرتے،اپنے بچوں، بچیوں کو منشیات فروشوں، چوروں، ڈاکوؤں سے بچانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں اور ان کی سپورٹ نہ کریں تاکہ آپ کی نسل معاشرے کے کارآمد شہری کے طور پہنچانے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا اگر پولیس کاکوئی بھی اہلکار آپ کے کسی جائز کام کیلئے پیسے لیتا ہے تو میرے پاس آئیں اس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کروا کے اسی حوالات میں بند کرواؤں گا میرے دفتر کے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو جائز کام کیلئے آئے گا، کسی مجرم کی سپورٹ کرنے والے کے ساتھ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ڈی ایس پی صدر سرکل سیف اللہ بھٹی، ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری نوید گجر بھی موجود تھے۔واضع رہے کہ کھلی کچہری کی مناسب تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے کوئی خاص شکایات سامنے نہ آسکیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ لیاقت علی ملک نے گزشتہ روز جامع مسجد سراجیہ روڈوسلطان میں کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے لیکن عوام کو بھی چاہیے کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں،لوگ جرائم پیشہ افراد سے دب کر رہتے ہیں اور ان کو کسی نہ کسی طریقے سے سپورٹ کرتے ہیں،منشیات فروش، چور و لٹیرے کو گرفتار کرتے ہیں تو اس کی سپورٹ آپ میں سے ہی لوگ کرتے،اپنے بچوں، بچیوں کو منشیات فروشوں، چوروں، ڈاکوؤں سے بچانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں اور ان کی سپورٹ نہ کریں تاکہ آپ کی نسل معاشرے کے کارآمد شہری کے طور پہنچانے جائیں۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں