اٹھارہ ہزاری:کوٹلی باقر شاہ سڑک کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال انکشاف

اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)اٹھارہ ہزاری ،کوٹلی باقر شاہ میں سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹیریل کے استعمال کا انکشاف، ریت و سیمنٹ کا کوئی میعار ہی نہیں رکھا گیا ، آپ ٹھیکیدار کو کچھ نہ کہیں ،اوورسیئر ہائی وے ملک منیر کا موقف، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علا قہ کوٹلی باقر شاہ میں نئی سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹیریل کے استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آگیا 65لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والی بارہ سو فٹ لمبی اور بارہ فٹ چوڑی سڑک میں متعلقہ ٹھیکیدار کی طرف سے ناقص میٹریل کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے
 مگر محکمہ ہائی وے سمیت دیگر حکام خاموش تماشائی نظر آتے ہیں لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مذکورہ سڑک کا مقصد منڈے سید ،کوٹلی باقر شاہ ،فتح شاہ سمیت کئی دیہاتوں کو آپس میں ملانا ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 
ناقص میٹریل کے استعمال کا معاملہ محکمہ ہائی وے کے حکام کے علم میں ہونے کے باوجود تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیاڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک مذکورہ سڑک میں ناقص میٹریل کے استعمال کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر محکمہ ہائی وے جھنگ کے اوورسیئر ملک منیر کا کہنا تھا کہ 
جیسے کام چل رہا ہے اسے چلنے دیا جائے ٹھیکیدار کو تنگ نہ کیا جائے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے صورتحال کا نوٹس ،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں