اپنے تحفظ کیلئے ضرورت کا ہر اسلحہ بنائینگے ،ایرانی صدر

تہران (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ 3 سال قبل تہران اور مغربی ممالک کے درمیان طے پانے والے جوہری سمجھوتے سے اپنے ملک کو خارج کرنے کی صورت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی میڈیاکے مطابق تہران میں یوم قومی ٹیکنالوجی کے موقع پر سرکاری ٹیلی ویژن سے براہ راست خطاب کے دوران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ بنائیں گے لیکن اس اسلحے کو اپنے ہمسائیوں کے خلاف استعمال نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے قول و فعل میں اتار چڑھاؤ پایا جاتا ہے وہ 15 ماہ سے جامع مشترکہ عملی پلان ‘‘ جے سی پی او اے ’’ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اسے نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا لیکن اگر امریکہ اس سمجھوتے سے پیچھے ہٹے گا تو اس کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر روحانی نے کہا کہ جوہری شعبے کی حالیہ کامیابیوں میں پیٹرول انڈسٹری کے لئے جوہری سیل اور سینٹری فیوج کی تیاری شامل ہے اور ایران ممکنہ منظر ناموں کے لئے خود کو تیار کر رہا ہے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں