ٹائیگر شروف نے اپنی ہی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا

ممبئی: 
 بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی فلم’’باغی ٹو‘‘ نے صرف 4 دن میں ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے اپنی پچھلی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’باغی ٹو‘‘ کا سفر کامیابی  سے جاری ہے۔ فلم ریلیز کے صرف 4 روز میں 85 کروڑسے زائد کا بزنس کرکے رواں سال کی اب تک کی کامیاب فلم بن چکی ہے جب کہ بعض تجزیہ کاروں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ’’باغی ٹو‘‘بہت جلد 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر جائے گی۔
واضح رہے کہ ٹائیگر شروف کی کوئی بھی فلم اب تک 100 کروڑ کا بزنس نہیں کرسکی، لہٰذا ’’باغی ٹو‘‘ان کی پہلی فلم ہوگی جو باکس آفس پر 100 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگی۔ اس سے قبل 2016 میں اسی سلسلے کی پہلی فلم’’باغی‘‘ 76 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوسکی تھی۔ جب کہ ٹائیگر شروف کی پہلی فلم ’’ہیروپنتی‘‘55 کروڑ ،’’اے فلائنگ جیٹ‘‘38 کروڑ اور’’منا مائیکل‘‘صرف 33 کروڑ ہی کما سکی تھی۔
فلم کی کامیابی پر ٹائیگر شروف نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے فلم کی کامیابی پر مداحوں کا جذباتی انداز میں شکریہ ادا کیاتھا۔ فلم میں ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں