جھنگ (نمائندہ جھنگ تیز)ڈی پی او جھنگ کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے ٹریفک چالان جمع کرنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر میں کولیکشن سنٹر بنا دیا۔شام کے اوقات میں بینک بند ہوتے ہیں جس کے باعث ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنیوالے اپنے چلان کی فیس جمع نہیں کروا پاتے اور اس وجہ سے دور دراز سے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جن کا قانون کی خلاف ورزی پر شام کے اوقات چالان ہوتا اور وہ چالان کے بدلے اپنے کاغذات یا انکی گاڑی بند ہوتی تھی تو چالان کی رقم جمع کروانے کے لیے بینک بند ہوتا اور پولیس نقد لینے کی مجاز نہ تھی تو انکو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ۔ ڈی پی او جھنگ نے اس مسئلہ کے خاتمے کے لئے احسن قدم اٹھاتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر میں کولیکشن سینٹر بنا دیا شام کوبینک بند ہونے کے بعدبھی اب چلان کی فیس جمع کروائی جا سکتی ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او کی جانب سے یہ سہولت دینے پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔
***
***
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں