چیف جسٹس نے جڑانوالہ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی اورقتل کا ازخود نوٹس لے لیا

جڑانوالہ (نمائندہ جھنگ تیز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جڑانوالا میں 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کاازخود نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی ’’ جیو نیوز کے مطابق 6 سالہ مقتولہ مبشرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں بچی کے جسم پر زخموں کے 21 نشانات بھی پائے گئے ہیں۔تاہم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے 7 سالہ مبشرہ سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھیتوں سے 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت مبشرہ کے نام سے ہوئی تھی جب کہ بچی سے زیادتی کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب تحصیل جڑانوالہ میں اس واقعے کے بعد سے احتجاج جاری ہے ،واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے مختلف مقامات پر ٹائر جلاکر سڑکوں کو بلا ک کیا اور ملزمان کو گرفتار کرکے سرعام سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں