مطالبات نہ مانے گئے تو صوبائی قیادت کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔مرکزی رہنماء فہد ریاض
جھنگ(سٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ای پی آئی سٹاف ویکسی نیٹرز کے ساتھ مسلسل زیادتیاں اور حقوق سلب کیے جارہیہیں جس کے خلاف ینگ ویکسی نیٹرز ویلفیئر فیڈریشن نے آواز اٹھائی ہے۔ ینگ ویکسی نیٹرز ویلفیئر فیڈریشن جھنگ کے مرکزی رہنما محمد فہد ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے پنجاب بھر کے ویکسی نیٹرز کا کنوینس الاؤنس نہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے پہلے ہی ہم دی جانے والی گورنمنٹ بائیکس کی ریپئرنگ اور پٹرول کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں، اب حکومت کا کنوینس الاؤنس واپس لینا ویکسنیٹرز پر ظلم ہے پنجاب حکومت نوٹیفکیشن فوراً واپس لینے کا اعلان کرے ورنہ ایسے ظالمانہ اقدامات کیے جانے کیخلا ف صوبائی صدر ویکسی نیٹرز ویلفیر فیڈریشن جناب انیس الرحمن کی کال پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے جبکہ ضلعی سطح پر 02اپریل کو سی ای او آفس جھنگ کے سامنے احتجاج ہو گا اور اپنے جائز حقوق کی بحالی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔۔۔اس موقع پر محمد محسن، محمد جواد ریاض، یاسر جٹ سمیت دیگر ویکسینیٹرز بھی موجود تھے۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں