لندن (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ایجوٹرروڈ لندن پر واقع رہائش کے باہر اتوار کی سہ پہر ایک مظاہرہ کیا گیا۔ ”پاکستان پیٹراٹک فرنٹ برطانیہ“ کے زیر اہتمام ہونے والے اس مظاہرے میں ”پاکستان تحریک انصاف“ اور ”پاکستان عوامی تحریک“ کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔روزنامہ خبریں کے مطابق پی پی ایف برطانیہ کے چیئرمین طارق محمود نے اس موقع پر نیب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکمرانوں کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں ،ان کے بچے یہاں ہیں ، یہ علاج یہاں کراتے ہیں لیکن ووٹ پاکستان سے اس کے عوام سے لیتے ہیں۔ چنانچہ ان پر پابندی لگائی جائے کہ یہ ہر چیز ملک سے باہر کرتے ہیں اور حکمران پاکستان کے ہیں اس موقع پر ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں کیلئے انصاف کا مطالبہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ اب جبکہ شریف فیملی قانون کے شکنجے میں آچکی ہے تو آج شہباز شریف غیر ملکیوں سے مدد مانگنے برطانیہ آکر بیٹھے ہیں۔مظاہرین نے حکومت برطانیہ پر بھی زور دیا کہ وہ لندن اور برطانیہ کے دیگر شہروں میں کروڑوں بانڈ کی شریف خاندان کی ملکیت جائیدادوں کی تفتیش کرے کہ ان کی خریداری کیلئے رقوم ذرائع سے برطانیہ آئی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں