یورپ(چیف اکرام الدین سے)آج کی شام باہمی اعتماد کی فضا ہموار کرنے،آزادانہ گفت و شنید عام کرنے ،مثبت بیانیہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور خوف و دہشت کی فضا میں امن و آشتی کو فروغ دینے
کے نام ہے برطانیہ میں پیش آمدہ متعدد واقعات اسلامو فوبیا اور مسلمانوں سے بغیر کسی وجہ کی دشمنی اور خوف سے عبارت ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں پر عدم اعتماد بڑھ گیا ہے اور اس کے معاشرتی معاشی اور سیاسی سطح پر بڑے خطرناک اثرات ہو سکتے ہیں ٹرسٹ بلڈنگ فورم مسلمانوں اور دیگر معاشرتی گروہوں کے مابین اعتماد کو فروغ دے رہا ہے اور 2016 سے اب تک ورکشاپ، مباحثوں اور کانفرنسز کے ذریعے اسلام کے معتدل پیغام کو لوگوں میں عام کر رہا ہے ہمارے تربیت یافتہ سفراء باہمی مباحثے اور مذاکروں اور دیگر ذرائع سے اعتماد کی فضا قائم کرنے میں مصروف ہیں ٹرسٹ بلڈنگ فورم کا مقصد ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جو امن و آشتی کو فروغ دے اور انصاف و رواداری کی صفات سے متصف ہو اور جہاں فرد اور معاشرہ باہمی تعلقات میں عالمی انسانی اقدار کو اپنا کر مساوات کے اصولوں کے مطابق زندگی گذارے ٹرسٹ بلڈنگ فورم کے زیر اہتمام پچھلے سال کامیاب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر اکبر احمد امریکہ اور پروفیسر ٹیری لوواٹ آسٹریلیا سے تشریف لائے کریمیہ انسٹیٹیوٹ فخریہ طور پر امسال 2018 میں بیرنس سعیدہ وارثی کو خوش آمدید کہتا ہے جو دولت مشترکہ اور خارجہ امور کی سینئیر وزیر رہ چکی ہیں اور وہ انتہائی اہم موضوع پر اظہار خیال کریں گی ۔موضوع ہے خوف پر غلبہ حاصل کرنا
مسلمان برطانیہ کی کہانی۔
Home
انٹرنیشنل
تازہ ترین
ٹرسٹ بلڈنگ فورم مسلمانوں اور دیگر معاشرتی گروہوں کے مابین اعتماد کو فروغ دے رہا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں