اسلام آباد(آن لائن)فاروق ستارکی زیرصدارت متحدہ پی آئی بی کااسلام آبادمیں اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے پراتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ آج صبح الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ سے ہٹا دیاتھا اور پی آئی بی گروپ کے انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قراردیاتھا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فاروق ستار کی زیرصدارت متحدہ پی آئی بی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پی آئی بی کے رہنما علی رضا عابدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فاروق ستار3 بجے پریس کانفرنس کریں گے جوپارلیمنٹ لاجز میں ہو گی،پریس کانفرنس میں متحدہ پی آئی بی گروپ سہ پہر3 بجے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کرےگا۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں