نوازشریف کو کرپشن کی بنیاد پر نااہل کیا گیا،سابق وزیراعظم بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟،عمران خان

گجرات(جھنگ تیز ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کوکرپشن کی بنیادپرنااہل کیا گیا،سابق وزیراعظم کے برطانیہ میں فلیٹس پکڑے گئے،جواب دینانوازشریف کی ذمہ داری تھی،وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ نیب نے میرے سوالوں کاجواب نہیں دیا۔

ٹانڈہ میں رکنیت سازی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے برطانیہ میں محلات پکڑے گئے،جب عدالت نااہل قراردیتی ہے توکہاجاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟۔
ان کا کہناتھا کہ حقیقی جمہوریت کاوقت آگیاہے، نوازشریف کافرض تھاکہ بتاتے لندن محلات کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟،سب جانتے ہیں پنجاب کے تھانوں میں کیاہوتا ہے،چورجواب دینے کے بجائے خودسوال کررہے ہیں، چورجواب دینے کے بجائے سوال کرے توتھانیدارچھترول کرےگاان کا کہناتھا کہ حکمرانوں نے قرض لےکرملک کومقروض کردیا،بجلی،گیس،پٹرول پرٹیکس لگائے جارہے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں