اداکارہ مومیتا شاہ نےخودکشی کرلی

ممبئی (جھنگ تیز ڈاٹ کام)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگالی ٹی وی کی 23 سالہ اداکارہ مومیتا شاہ نے کولکتہ کے اپنے فلیٹ میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ مومیتا کے والدین نے جب ان سے فون پر رابطے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا جس پر انہوں نے فلیٹ کے مالک مکان سے رابطہ کیا اور پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس اداکارہ کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو انہیں مومیتا کی گلے میں ڈوپٹا ڈالے، چھت سے لٹکتی ہوئی لاش ملی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مومیتا شاہ  سٹرگلنگ اداکارہ تھیں، وہ کولکتہ میں اکیلی رہتی تھیں اور بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خواہش مند تھیں لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں مل پا رہی تھی جب کہ ان کے پاس سےایک خط بھی موصول ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کریئر کو لیکر ذہنی طور پر پریشان تھیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں