فلم کا نام استعما ل کرنے پرسلمان،کنگنا اورایکتا سے ناراض

(جھنگ تیز ڈاٹ کام)بالی ووڈسٹار سلمان خان اجازت کے بغیر فلم کا نام استعمال کرنے پر اداکارہ کنگنا رناوت اور فلمساز ایکتا کپور سے ناراض ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے 2017 میں ریلیز ہونیوالی اپنی فلم’’ ٹیوب لائٹ ‘‘کیلئے پہلے ’’مینٹل ‘‘نام کی رجسٹریشن حاصل کر رکھی تھی لیکن انہوں نے بعد میں فلم کا نام’’ ٹیوب لائٹ ‘‘استعمال کیاجبکہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم کا نام’’ مینٹل‘‘ تجویز کیا تھا جس کیلئے انہوں نے فلم ایسوسی ایشن سے اجازت کیلئے درخواست دی تو انہیں علم ہوا کہ یہ نام سلمان خان فلمز کے نام پر رجسٹرڈ ہے جس پر انہیں سلو میاں سے رابطہ کرنے کا کہا گیا۔
اداکارہ نے ابتدا میں فلم کے نام کیلئے سلمان خان سے مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب انہوں نے سلو میاں کی اجازت کے بغیر ہی نام استعمال کرکے ان کی ناراضی مول لے لی ہے۔ کنگنا رناوت اور ایکتا کپور نے فلم کے نام مینٹل کی اجازت لینے کے بجائے نام کا استعمال شروع کردیا ہے اور فلم کے کئی تشہیری پوسٹر بھی جاری کئے ہیں جس نے سلو میاں کو آگ بگولہ کردیا ہے اس معاملے کی تصدیق سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے بھی کردی ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں