یورپ(چیف اکرام الدین سے) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ آزادی صحافت پر پورا یقین رکھتے ہیں معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں میڈیا کا کردار اہم ہے صحافی قلم کے ذریعے علاقی مسئلوں کا اجاگر کیا کریں صحافی دروغ گوئی کے بجائے حق گوئی کی صحافت کریں حقیقی صحافی مثبت رپورٹنگ کو اپنا شیوہ بناکر علاقے کی خدمت کو ترجیح دے میڈیا معاشرے میں آنکھ اور کان کی مانند ہوتی ہے علاقے سے جرائم کے خاتمے اور روک تھام میں میڈیا کا اہم رول ہے صحافیوں کو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد ہوکر حق اور سچ لکھنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے مقامی اخبار کے دفتر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی جانب سے صحافتی تنظیم کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کو دیئے جانیوالے کمپیوٹرز کو صوبے کے پانچ پریس کلبوں میں تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے قلم کے بغیر معاشر ہ ترقی نہیں کرسکتا منظم معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا زرد صحافت معاشرے میں ناسور ہوتی ہے معیار صحافت کو مزید بلند کرنے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہونگے اور حکومتی سطح پر صحافیوں کو حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔اس موقع پر چیئرمین کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز ملک سعداللہ جان ترین چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی عبدالغنی کاکڑ اور پشتونخوا میپ کے عبدالواجد وطن پال بھی موجود تھے۔تقریب سے چیئرمین کے کے ایف نعمت اللہ ظہیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا معاشرے میں اہم رول ہے زرد صحافت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حقیقی صحافیوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے ہونگے صحافیوں کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں گے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے گورنمنٹ ہائی سکول مچان میں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی تعاون سے طلباء میں ایک سو سکول یونیفارم تقسیم کئے سکول طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ معماران قوم کا مستقبل کسی صورت داؤ پر لگنے نہیں دینگے اساتذہ پابندی سے فرائض انجام دیں غفلت کرنیوالے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کرئینگے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے طلباء اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دی ڈپٹی کمشنر نے طلباء کو مزید بیس سکول یونیفارم دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر سکول وائس پرنسپل کریم آغا اور چیئرمین کے کے ایف نعمت اللہ ظہیر نے بھی خطاب کیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں