کراچی میں سورج کا پارہ ہائی ،درجہ حرارت 40 ڈگری ہونیکا امکان

کراچی (جھنگ تیز ڈاٹ کام) کراچی والے ہوشیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے رواں سال بھی شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی۔ آج درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر جمعہ تک رہے گی، ہیٹ سٹروک کا کوئی خدشہ نہیں۔

ابھی مارچ ختم نہیں ہوا کہ کراچی میں سورج آگ برسانے لگا۔ شہر میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہے گا۔

گرمی کی یہ لہر جمعہ تک رہے گی۔ شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ فی الحال ہیٹ سٹروک کا خدشہ نہیں البتہ شہری گرمی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں