شورکوٹ ..جعلی پولیس آفیسر وکنڈا چیکر عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

شورکوٹ(افتخارحسین نمائندہ جھنگ تیز)جعلی پولیس آفیسر وکنڈا چیکر عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جعلی پولیس آفیسر وکنڈا چیکر عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیے تفصیلات کے مطابق تھانہ وریام والا کے علاقہ میں گنے کے خریدار کنڈا پر کار نمبرLEB6737پر جعلی اے ایس آئی اور چیکر بن کر تین افراد گنے کے کنڈا حیدر ٹریڈرز پر آئے اور پرمٹ چیک کر نا شروع کر دیے شک گزرنے پر اُن کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہو گئے عوام نے پکڑ کر درگت بنانے کے بعد پولیس تھانہ وریام کے حوالے کر دیا جبکہ اس سلسلہ میں تھانہ وریام پولیس سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے کہا کل پریس کانفرنس کر یں گے باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ملزما ن عرصہ دراز سے جعلی افسر بن کر لوٹ مار کر رہے تھے ان میں ایک پولیس خاتون ملازم کا باپ بتایا جارہا ہے جس کو چھوڑنے کے لیے پولیس ان کے نام بتا نہیں رہی عوامی وسماجی حلقوں نے آرپی او فیصل آباد ،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں