اٹھارہ ہزاری(جھنگ تیز)سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر مہاراختر بگٹی بلوچ نے ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری سمیت جھنگ کے مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا۔دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا بغورجائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری کی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کیں،انہوں نے ٹی ایچ کیو میں تعینات لیڈی ڈاکٹرز کو ماہانہ ڈلیوری آپریشنز کا ٹارگٹ مکمل کرنے کی ہدایت جبکہ ایم ایس کو بائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انکا کہنا تھا کہ مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئے میڈیکل ڈاکٹرزکو تعینات کیاجارہا ہے جبکہ غیرحاضر رہنے والے عملہ کو وارننگ جاری کی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹرزکی کمی کو جلدازجلدپورا کردیا جائے گا ،مریضوں کو ریلیف میں فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری.سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ۔ شہریوں کومفت سہولیات دی جائیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں