سیاست دھینگا مشتی نہیں،بلکہ خلق خدا کی خدمت کا نام ہے ۔ضیاالرحمان یوسفزئی

تورغر کی تمام پارٹیاں عوامی خدمت کو اپنا منشور بنائے
تورغر(بیورو چیف ،جھنگ تیز)سماجی رہنما و کالم نگار ضیاالرحمان یوسفزئی نے کہا کہ ضلع تورغر کے عوام نے 25 یا 30 سال کے بعد تھوڑا سا سُکھ کا سانس لیا ہے، بعض لوگ تو گزر گئے مرگئے لیکن کچھ اب بھی اپنے جینے کا حق رکھتے ہیں اور اپنے لئے نئے اور روشن مستقبل کی تلاش میں ہیں اور اپنی لنگڑی لولی کوشش میں مصروف عمل ہے اور اس انتظار میں ہے ہمیں راحتیں اور خوشیاں ملے گی،ہماری زندگیاں سنور جائیں گی اور پسماندگیاں ختم ہو جائیں گی ہمارے بچے پڑھ لکھ کر قوم و وطن کی خدمات کریں گے لیکن جو صورتحال ہمیں تورغر میں نظر آرہی ہے وہ 0/0 (صفر بٹا صفر) ہے انہوں نے جنہیں منتخب کیا ہے وہ ان کے نام پہ تو بنا رہے ہیں بینک بیلنس بڑھا رہے ہیں لیکن کچھ دے نہیں رہا انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تمام پارٹیوں کے سربراہان سے انتہائی دردمندانہ اپیل ہیں کہ ان کے زندگیوں کے ساتھ اور نہ کھیلیں، اور جو معاہدے کئے ہیں وہ پورے کئے جائیں صرف کاغذیں کارروائیوں کی حد تک محدود نہ کیا جائے،اور جن نوکریوں پر ان کا حق ہے اس پر ان سے پیسے نہ لئیے جائیں، اور ان کے حقوق کو انہیں بلا معاوضہ پورے پورے دیدیئے جائیں،خدا را انہیں اور تقسیم نہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ سربراہان پارٹی بازیاں چوڑ کر عوام کی خدمت کی طرف آئے، اور عوام کے دُکھ درد، خوشی غمی میں شریک ہوجائے اور اسی طرح کرسیوں پر بھی نہ لڑا جائے کہ عوام آپ لوگوں کی محبت میں اتریں اور پارٹی بازیاں شروع کر کے تقسیم ہوجائے اور آپ لوگوں کی وجہ سے پارٹی تو بنالیں گے، لیکن اپنے قریبی رشتے ختم کردیں گے گھروں میں بکھر جائیں گے، اور لڑائی جھگڑے شروع ہو جائے گے،خدارا انہیں امن، روزگار، تعلیم دیا جائے، اور انہیں اسلام اور وطن پر مرمٹنے کا درس دیا جائے کلاشنکوف کے بجائے ان کے ہاتھوں میں قلم تمھایا جائے موت کے بجائے زندگی کے جینے کا درس دیا جائے اتحاد ویکجھتی کی ضرورت ہے نہ کہ خون خرابے اور فساد کا اللہ ہم سب کو اس ملک اور وطن کی خدمت کرنے کی صحیح توفیق عطا فرمائے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں