اسلام آباد(جھنگ تیز )سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو قائم مقام صدر ن لیگ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق دونوں رہنماﺅں میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ماڈل ٹاﺅن میں منعقد ہوا تھا جس میں نوازشریف کو تاحیات قائد اور شہباز شریف کو ن لیگ کا قائم مقام صدر منتخب کیاگیا تھا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کو ان کے متنازع بیانات کی وجہ سے اجلاس میں مدعونہیں کیاگیا تھا جس سے چودھری نثار اور ن لیگ میں دوریوں کے حوالے سے خبریں عام تھیں تاہم سابق وفاقی وزیر داخلہ نے شہبازشریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دے کر مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
Home
اسلام آباد
تازہ ترین
قومی
چودھری نثار کا شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ ، پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں