اٹھارہ ہزاری:پولیس کی کارروائی،ناجائزاسلحہ اورچوری شدہ سونابرآمد،ملزم گرفتار

اٹھارہ ہزاری (ابو تراب ترابی)اٹھارہ ہزاری پولیس کی کارروائی،ناجائزاسلحہ اورچوری شدہ سونابرآمد،ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوجھنگ لیاقت علی ملک کی ہدایت پر اٹھارہ ہزاری پولیس کے اے ایس آئی محمد یونس حسنانہ نے تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقے اڈہ شریف آباد میں کارروائی کرتے ہوئےچوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم عمران نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔اے ایس آئی یونس حسنانہ کے مطابق چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم سے جب تفشیش کی گئی تو ملزم نے اعتراف کیا کہ موضع منصور سیال میں واقع رہائشی جھونپڑی میں دوعدد سونا کی بالیاں اور 12بوررائفل چھپائی ہوئی ہے،ملزم کی نشاندہی پر پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر مذکورہ سونا اورناجائز اسلحہ برآمد کیاگیا،ملزم کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کے جرم میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید جاری رہے گا اور انکے گردگھیراتنگ کیا جائے گا۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں