پشاور(جھنگ تیز) آصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ ممبر پشاور صفدر خان باغی نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی کرپٹ حکمرانوں کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے اور کرپٹ حکمران جو ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ایسے حکمرانوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے اور ان کے ملک بھاگنے کے تمام راستے بند کئے جائیں پہلے تو ان لوگوں نے کرپشن کی انتہا کی کرپشن عوام کے سامنے آئی تو ان لوگوں نے پاک فوج اور ہماری باعزت ماب عدلیہ پر حملے شروع کر دئے تا کہ یہ خاموش ہو جائیں اور ان کی کرپشن چھپ سکے لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے ان کو پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا اور بالآخر جیل ہی ان کا مقدر بنے گی انہوں نے کہا کہ یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد ملی ہے اور اس ملک کے نظام کو خراب کرنے والوں کے خلاف پاکستان عوام متحد ہے جہوری پارٹی سے اگر کوئی بندہ بھی کرپشن کرے اسے بھی اریسٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کو چاہئے کہ ملک میں کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کو احتساب عدالت کے کٹہرے میں پیش کرے اور ملک موجودہ کرپٹ نظام سے بچائیں ڈسٹرکٹ ممبر پشاور صفدر خان باغی نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شریف برادران نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بڑے بڑے دعوے کرکے عوام کو بیوقوف بنانے والے یہ کرپٹ حکمران لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں بالکل ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت غلط پالیسیوں سے گریز کریں اور عوام جس مسائل سے دوچار ہیں ان مسائل کو پوری طرح حل کریں۔
Home
پشاور
تازہ ترین
قومی
دیگر ممالک کیطرح پاکستان میں بھی کرپٹ حکمرانوں کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے۔صفدر خان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں