حمیرا ارشد صلح کے باوجود موقف پر قائم

لاہور (جھنگ تیز) فیملی عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی خلع کی درخواست پر مزید کارروائی 7 فروری تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد کی اپنے شوہر سے صلح ہونے کے باوجود انہوں نے خلع کاکیس تاحال عدالت سے واپس نہیں لیا۔ فیلی کورٹ عدالت کے جج نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی خلع کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو حمیرا ارشد کے وکیل نے عدالتی کارروائی مزید موخر کرنے کی استدعا کی ، جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 7فروی تک کے لیے ملتوی کردی۔ حمیرا ارشد نے خلع کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی۔ عدالت خلع کی ڈگری جاری کرنے کاحکم دے اور نومبر 2017ءمیں خلع کا کیس فیملی کورٹ میں دائر کیا تھا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں