*اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان نہیں کہ کان میں جھوٹی سچی بات پڑے اور اس پر میڈیا میں بولنا شروع کردوں۔*

*اسلام آباد:(جھنگ تیز) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان نہیں کہ کان میں جھوٹی سچی بات پڑے اور اس پر میڈیا میں بولنا شروع کردوں۔*

*اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ  کل سے عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا مسئلہ چل رہا ہے،  اپنے وکلا اور دیگر سے عمران خان کی اراضی سے متعلق جعلی دستاویزات کی خبروں کا جائزہ لے رہا ہوں۔*

*نواز شریف نے کہا کہ میں بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں اور یہی فرق مجھ میں اور عمران خان میں ہے، عمران خان نہیں کہ کہ کان میں جھوٹی سچی آواز پڑے اور میڈیا پر بول دوں۔*

*سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی اراضی سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے تو بات کریں گے۔*

*انہوں نے کہا کہ بابر اعوان اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے اور آج ان کے وکیل ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ بابر اعوان کس کے وکیل ہوں گے۔*

*صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جمہوریت میں نااہل شخص پارٹی نہیں چلاسکتا جس پر نواز شریف نے کہا کہ 'اب میں عمران کے بیان پر تبصرہ کروں.*

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں