اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایوان بالا (سینیٹ) کے الیکشن کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق نئے ارکان کا انتخاب 3 مارچ 2018 کو ہوگا

اسلام آباد (جھنگ تیز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی جس کے بعد 3 مارچ کو پولنگ ہوگی
۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس الیکشن میں سندھ اور پنجاب سے 12،12، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا
جبکہ سندھ اور پنجاب سے7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب ہوگا۔فاٹا سے 4 جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سینیٹ یعنی ایوان بالا کے کل ممبران کی تعداد 104 ہے جن میں سے 11 مارچ کو 52 ممبر ریٹائر ہوجائیں گے
۔ ریٹائر ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے 18 ، مسلم لیگ (ن) کے 9 ، اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق جے یوآئی (ف) کے 3 ، عوامی نیشنل پارٹی کے 5 ، تحریک انصاف کا ایک اور مسلم لیگ (ق) کے تمام 4 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں