لاہور.پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی نے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مزید 24افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا،

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی نے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مزید 24افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا، لیسکو کے بارہ افسران کے خلاف زیرالتواء انکوائریوں سمیت دیگر کوائف طلب کر لئے گئے۔بتایا گیا ہے کہ پیپکو نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت دیگر کمپنیوں کے مزید چوبیس افسران کو گریڈ19 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپکو نے تمام کمپنیوں کے افسران کے کوائف طلب کر لئے ہیں، افسران کیخلاف زیرالتواء انکوائریز کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی بنیاد پر افسران کو گریڈ 19میں ترقی دی جائیگی۔ کوائف کی تکمیل کے بعد آئندہ چند روز میں پروموشن بورڈ متوقع ہے، ترقی پانیوالوں کو مدر کمپنی سے تبدیل کر کے دوسر ی کمپنی میں تعینات کیا جائیگا۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں