جھنگ (جھنگ تیز) ڈی پی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے گزشتہ روز اڈا شبیر آباد میں واقع جامع مسجد فضل میں کھلی کچہری لگائی جس میں ڈی ایس پی صدر سرکل سیف اللہ بھٹی ، ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر عثمان لاشاری ، چوکیوں کے انچارج ، تفتیشی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی پی او نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو ان کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیاقت ملک نے کہا کہ شہری درخواست میں اصل وقوعہ ہی لکھیں تاکہ تمام فیصلے انصاف اور میرٹ پر ہو سکیں ، ایف آئی آر میں وقوعہ بڑھا چڑھا کر لکھنے سے قانونی سقم پیدا ہو جاتے ہیں جس کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے شہریوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں ، کوئی پولیس اہلکار کسی شہری سے ناجائز مطالبہ کرے تو فوری ڈی پی او آفس سے رجوع کیا جائے۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ:شہری بے بنیاد درخواستیں دینے سے گریز کریں ، ڈی پی او لیاقت ملک
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں