ٹوبہ ٹیک سنگھ:مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا یوم تاسیس ، گزشتہ روزٹوبہ میں سیمینار منعقد کیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جھنگ تیز) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے یوم تاسیس کے سلسلے میں تجدید عہد و تعمیر وطن کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے رہنما عبد الرؤف ، عامر امین اور عمر فاروق نے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مکمل طور پر خود مختار تنظیم ہے جس کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ہم طلباء کی نظریاتی اور تعلیمی تربیت کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قصور جیسے واقعات ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہیں ، مغربی ذہنیت رکھنے والے بعض عناصر اس واقعے کی آڑ میں مغربی کلچر کی ترویج کے خواہاں ہیں لیکن ہم ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اس موقع پر عمر فاروق کو تنظیم کا ضلعی ناظم ، عامر امین کو معاون ناظم اور عبد الماجد کو ناظم عمومی بھی منتخب کر لیا گیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں