جھنگ( جھنگ تیز)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات روشنی میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے چار معذور بیمار بچوں کے والد کو پانچ لاکھ روپے اور دیگر چھ مستحقین کو فی کس 50ہزار روپے مالیت کے امداد چیک جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بستی نون کے محنت کش محبت علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی تین معذور بیٹیوں اور ایک بیٹے کی مالی امداد کےلئے اپیل کی جس پر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تصدیقی رپورٹ موصول ہونے پر وزیر اعلیٰ نے پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی ۔ وزیر اعلیٰ آفس کے مراسلہ کے تحت ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے بچوں کے والد محبت علی کو پانچ لاکھ روپے مالیت کا امدادی چیک دیا ۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے دیگر چھ مستحقین ذوالفقار، محمد اسلم، خادم حسین بھٹی، عرفان احمد ، رخسانہ بی بی اورنازیہ نورین کو فی کس 50ہزار روپے مالیت کے امدادی چیک جاری کئے۔ اس موقع پر مستحقین نے حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے مالی امداد پر انکا شکریہ ادا کیا۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ :وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جھنگ نے معذورو مستحقین کوامدادی چیک جاری کئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں