جھنگ : ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے سرگودھا میں صحافیوں پر سیکورٹی گارڈز کے بیہمانہ تشدد کے خلاف احتجاج ،صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ

جھنگ (جھنگ تیز) ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سرگودھا میں ابتک کے کیمرہ مین ناصر شاہ صاحب اور اے آر وائی کے کیمرہ مین سنی باوا پر سیکورٹی گارڈز کے بہیمانہ تشدد پر پریس کلب جھنگ میں احتجاج کیا گیا ۔ احتجاج میں ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ارکان نے حصہ لیا ۔
احتجاج کے دوران ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور انکو قرار واقعی سزا دی جائے ، حکومت پنجاب کو چاہئے کہ وہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے اور آزاد صحافت کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔
گزشتہ دنوں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں نجی ٹی وی چینل اب تک نیوز کے کیمرہ مین ناصر شاہ کو دوران کوریج ہسپتال کے سیکورٹی گارڈز نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس میں ان کے 4 دانت ٹوٹ گئے اور وہ شدید زخمی ہو گئے تھے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں