زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات درست ہیں

قصور (جھنگ تیز) زینب کے قاتل کو حساس عسکری ادارے کی جانب سے گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے دل دہلا دینے والے واقعے کے حوالے سے سب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ زینب کے قاتل کو حساس عسکری ادارے کی جانب سے گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات درست ہیں۔ عارف نظامی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قاتل مبینہ طور پر زینب کا قریبی رشتہ دار ہے۔ تاہم اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ عارف نظامی نے مزید بتایا ہے کہ قاتل کو حساس عسکری ادارے نے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار جمعرات کے روز ہی عمل میں آئی ہے۔ گرفتاری کا اعلان وزیراعلی پنجاب کی جانب سے کیا جائے گا
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں