چنیوٹ (جھنگ تیز)ضلعی پولیو کمیٹی کی میٹنگ زیر صدارت محمد ایوب خان بلوچ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس میں تمام محکموں کے سربراہان، این جی اوز، عوامی نمائندگان اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایوب خان بلوچ نے جنوری کی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے پر تمام شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد ملک نے بتایا کہ آئندہ پولیو مہم پورے پاکستان کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی 12سے 16فروری تک ہو گی، جس میں 506ٹیمیں گھر گھر جا کر 246641 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لیاقت علی ناصر نے پولیو مہم میں کام کرنے والے تمام ورکرز اور خاص طور پر ٹیچرز کو محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ محمد ایوب خان بلوچ نے مزید کہا کہ شہری پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے لازمی پلائیں۔
Home
تازہ ترین
چنیوٹ
قومی
چنیوٹ :ڈپٹی کمشنرمحمد ایوب خان بلوچ کا اجلاس سے خطاب،تمام شرکاء کو محنت سے کام کرنے کی تلقین
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں