کوہلی نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، مداح بھی پریشان

ممبئی)نیوز ڈیسک(ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دنیا بھر میں اپنی بہترین بلےبازی کے ساتھ ساتھ بطور عمدہ فیلڈر بھی جانے جاتے ہیں۔ 2017ءمیں ویرات کوہلی نے کئی بیٹنگ ریکارڈز تو اپنے نام کئے لیکن اگر ان کی فیلڈنگ کی بات کی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ سال ان کےلئے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا ۔2017ءمیں ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز چھوڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ،حیران کن بات یہ ہے کہ کوہلی کپتان ہونے کے باوجود عمومی طور پر سلپ میں فیلڈنگ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ سلپ فیلڈنگ کو ایک مخصوص فیلڈنگ پوزیشن سمجھا جاتا ہے اور اس کےلئے ٹیم میں کچھ مخصوص کھلاڑی ہی مختص کئے جاتے ہیں ۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں