چنیوٹ(جھنگ تیز)جماعت اسلامی ، ملی مسلم لیگ ودیگر تمام جماعتوں نے قصور میں ہونے والے واقع کے خلاف احتجاج کے لئے ریلی نکالی جو ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ کر ختم ہوئی جہاں پر درندگی کا نشانہ بننے والی معصوم زینب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر کسان بورڈ پنجاب ذوالفقار شاہ،مولانا ملک خلیل اشرفی۔ حافظ محمد بن یامین ودیگر مقررین کا کہنا تھا کہ زینب کا واقعہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے قرآن وسنت سے ہٹ کر بنائے جانیوالے قوانین اور اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے ملک میں اسلامی قوانین کا نفاذ کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور اسے سرعام عبرت کا نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ زینب کا زیادتی کے بعد بیہمانہ قتل حکمرانوں،قانون نافذکرنے والے اداروں اور معاشرے کے ذمہ داران کے لئے لمحہ فکریہ ہے میاں عبدالقیوم ہنجرا نے ملک میں بڑھتے ہوئے بچوں کے اغوا زیادتی اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان واقعات کو حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی قرار دیا۔
Home
تازہ ترین
چنیوٹ
قومی
چنیوٹؒ:جماعت اسلامی اور ملی مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتوں نے قصور ہونے والے واقعہ کے خلاف مزمتی احتجاج کیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں