قصور (جھنگ تیز)پولیس نے 7 سالہ زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا،ملزم عمران نے پولیس سے بچنے کیلئے اپنا حلیہ تبدیل کر رکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کئے جانے والے خاکوں میں ملزم کو داڑھی کے ساتھ دکھایا گیا ہے لیکن ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے شیو کرا لی تھی جس کی وجہ سے پولیس کو اس کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا تھا تاہم ڈی این اے ٹیسٹ ملزم سے میچ کر جانے پر پولیس نے عمران کو حراست میں لے لیا،ملزم عمران زینب کا رشتہ داراور محلے میں رہائش پذیر تھا اور مقتولہ کے گھر آنا جانا تھا۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں