ڈی این اے میچ کرگیا ، قصور میں ننھی زینب کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا درندہ پکڑا گیا

قصور (جھنگ تیز) قصور میں ننھی زینب کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا درندہ پکڑا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ زینب قتل کیس میں ملوث جنسی درندے کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑ لیا گیا ہے۔ ملزم زینب کادور کا رشتہ دار ہے اور اس کی عمر 35 سے 36 سال ہے ۔ ملزم پر پہلے بھی بچوں سے جنسی زیادتی کے کچھ الزامات لگے تھے تاہم ملزم کے شیو کرانے کی وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسے پکڑا نہیں جاسکا۔ واضح رہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کی داڑھی نظر آرہی تھی لیکن ملزم نے بعد میں شیو کرالی تھی جس کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اسے گرفتار کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں