زینب قتل کیس، مرکزی ملزم عمران کے اہل خانہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

قصور (جھنگ تیز) زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کے اہل خانہ کو کسی بھی ممکنہ عوامی رد عمل سے بچانے کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زینب قتل کیس میں پکڑے گئے مرکزی ملزم عمران کے گھر پر تالے پڑے ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے ملزم کے اہل خانہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ملزم کے گھر کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ملزم عمران کے گھر کے باہر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ زینب کے قاتل کے حوالے سے کچھ نہیں جانتے ، انہیں حکم دیا گیا تھا کہ اس گھر کے پاس پہنچنا ہے اور وہ اپنی ڈیوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔ 
دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے ملزم عمران کے اہل خانہ کی حفاظتی تحویل کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد عوامی رد عمل نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ ’ کسی شخص کو حفاظت کے نقطہ نظر سے حراست میں لیا جاسکتا ہے لیکن ملزم عمران خان کے اہل خانہ کی حراست کی تصدیق نہیں کرسکتا‘۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں