پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور(آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں سال پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ کوئٹہ میں بھی بادل برسنے سے سردی بڑھ گئی، پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا۔ سکردو میں پارہ منفی 10، استور میں منفی 8 اور کالام منفی 5 تک گرگیا۔سال کی پہلی بارش نے لاہور کو ٹھنڈا کر دیا۔ باغوں کے شہر میں صبح سویرے سیاہ بادل آئے اور اندھیرا چھا گیا۔ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں جسکے بعدہلکی بارش نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ریکارڈ کیا گیا۔قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ روز کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ بلوچستان کے دیگرشہروں میں بھی ابر کرم برسا جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری نے بھی رنگ جما دیا، سکردو میں پارہ منفی 10، استور منفی 8 اور کالام منفی 5 تک گرگیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں