زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے، والد امین انصاری کا ملزم کی گرفتاری پر مطالبہ

قصور(جھنگ تیز)قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کے والد امین انصاری نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے، ان کاکہناتھاکہ ملزم عمران کا ہماری فیملی سے کوئی تعلق نہیں،ملزم ہمارے محلہ کا ہی رہائشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کے حلیہ بدلنے پر ہمیں شک ہوا تھا جس پر ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا گیا ،امین انصاری نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے ہم مطمئن ہیں، ہمارامطالبہ ہے کہ ہماری بچی کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں