وہاڑی(حافظ عبدالمالک )تھانہ ٹھینگی کی حدود میں واقع چک نمبر159ڈبلیوبی سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والا نوجوان چار روز گزرنے کے بعد تاحال بازیاب نہ ہوسکا اور نہ ہی مبینہ ملزمان کا پتہ چل سکا ، بیوہ والدہ اور بھائیوں نےاہل علاقہ کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے پو لیس تھانہ ٹھینگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعرہ بازی کی اور ملزمان گرفتار کرکے مغوی کی برآمدگی کا مطالبہ کیا،واقعات کے مطابق پولیس تھانہ ٹھینگی کی حدود میں واقع چک نمبر159ڈبلیوبی کے رہائشی میاں خان نے اپنی بیوہ والدہ زیاداں بی بی اور اہل علاقہ ربنواز ، وارث علی ، محمد اقبال ، حق نوا ز، عبدالجبار ، غلام عباس ، عبدالغفور، اکبر علی ودیگر درجنوں افرادکےہمراہ وہاڑی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر میاں خان نے بتایا کہ چار روز قبل آتشیں اسلحہ سےلیس گاڑوں پر نامعلوم افرادنے دن دیہاڑے میرے بھائی محمد نواز کو مبینہ طورپر گن پوائنٹ کے ذریعے اغواء کرلیا ، جس پراہل علاقہ اور ہم نے ان گاڑیوں کے نمبرز نو ٹ کر لیئے اور فوری طورپر مقامی پولیس تھانہ ٹھینگی اور 15نمبرپولیس کو فون کرکے اطلاع دی لیکن پولیس روائیتی سستی کامظاہرہ کیااوربروقت موقع پر نہ پہنچی پولیس کی روائیتی سستی کی وجہ سے اغوا کارمیرے بھائی محمدنواز کو لیجانے میں کامیاب ہو گئے جس پر میری مدعیت میں تھانہ ٹھینگی میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تو درج ہوگیامگر چار روزگزرجانےکےباوجودپولیس تاحال میرے بھائی اورملزمان کا پتہ لگانےمیں ناکام ہے۔اس موقع پرمغوی کی بوڑھی والدہ بیوہ زیاداں بی بی نےروتےہوئےاور ہاتھ جوڑکربتایاکہ جب سے میرا بیٹااغواہواہےنہ رات کونیند آتی ہےاورنہ دن کوسکون ملتاہےاگر پولیس نے مزیدسستی کامظاہرہ کیاتوخطرہ ہےکہ اغواکار میرےبیٹےکوقتل نہ کردیں اس موقع پرمظاہرین نےپولیس تھانہ ٹھینگی کےخلاف شدیدنعرہ بازی بھی کی جبکہ مظاہرین نےہاتھوں میں کتبے بھی اُٹھا رکھے تھےجن پرمغوی کی بازیابی اورملزمان کی گرفتاری کےمطالبات درج تھےمظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آرپی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے فی الفور نو ٹس لے کر مغوی کی بازیابی اورمبینہ ملزمان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے#
Home
تازہ ترین
قومی
وہاڑی
وہاڑی.تھانہ ٹھینگی کی حدود میں مبینہ طور پر اغواء ہونے والا نوجوان چار روز گزرنے کے بعد تاحال بازیاب نہ ہوسکا.اہل علاقہ کا پریس کلب کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں