راولپنڈی:
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔
بھارتی اشتعال انگیزی کا پاکستانی فورسز کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا اور بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ جوابی کارروائی میں ایک بھارتی اہلکار جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں