عہدے سے ہٹایا نہیں گیا خود استعفیٰ دیا ہے : سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اپنی برطرفی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ منگل کی دوپہر گورنر بلوچستان کو بھیج چکے ہیں۔
اس سے قبل ایسی خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سرفراز بگٹی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ تھا۔
Reports of my dismissal are untrue. I have already submitted my resignation last afternoon to Governor .
دوسری جانب وزیر ماہی گیری بلوچستان میر سرفراز چاکر ڈومکی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔بلوچستان اسمبلی کے 14 اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی۔
تحریک عدم اعتماد رکن اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور سید آغارضا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس پر 14 اراکین اسمبلی کےدستخط ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں