ترک صدر نے(شیعہ اور سنی)بارے ایسا بیان جاری کردیا کہ مغربی ممالک کے پیسنے چھوٹ گئے

تیونس(نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں، ہمارا ایک ہی دین ہے جو کہ اسلام ہے۔ افریقی ممالک کے دورے سے تیونس سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی میڈیا انہیں اور ان کے ملک کو سنی مسلمان کے نام سے پکار رہا ہے تاہم وہ سنی یا شیعہ کی تفریق کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ صرف اسلام کو مذہب سمجھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے سازشی کھیل سے بچنے کے لیے انتہائی محتاط رہنا ضروری سمجھتے ہیں۔القدس سے متعلق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے بعض عرب رکن ممالک کے روئیے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اہم مسئلے پر چند عرب ممالک نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تاہم اس کے باوجود اجلاس میں شرکت تسلی بخش تھی

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں