سیاچن پاک فوج کے 5 جوان برفانی تودے تلے دب گئے۔

اسلام آباد(چیف اکرام الدین سے)سیاچن سیکٹر میں پاک فوج کے 5 جوان برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئے، فوجی جوانوں کی تلاش کے لئے ریسکیوآپریشن شروع کردیا گیا تفصیلات کے مطابق دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان تودے تلے دب گئے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لاپتہ ہونے والے جوانوں کی تلاش کے لئے پاک فوج کے دستے سمیت علاقائی باشندے بھی مصروف ہیں جب کہ بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا جارہا ہے تاہم تاحال کسی زخمی یا شہادت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں