شیخوپورہ ریجن:۔ کرسمس کے موقع پر شیخوپورہ ریجن کے تمام اضلاع کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبا 453گرجا گھروں میں مسیحی برادری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گیں ۔

شیخوپورہ ریجن:(جھنگ تیز)۔ کرسمس کے موقع پر شیخوپورہ ریجن کے تمام اضلاع کے چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبا 453گرجا گھروں میں مسیحی برادری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گیں ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی  صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے 2557 پولیس افسران و ملازمان تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر رکھنے کے لئے 319 ٹریفک کے افسران و ملازمان متعین کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کرنے کے علاوہ آن لائن کیمرہ جات والی گاڑیاں گشت پر مامور کی گئی ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرہ اور آن لائن کیمرہ جات کو آر پی او آفس شیخوپورہ میں قائم کئے جانے والے  کنٹرول روم میں مانیٹر کیا جائے گا آر پی او آفس شیخوپورہ ریجن میں سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔گرجا گھروں کے داخلی راستوں پر ہر شخص کی میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے چیکنگ کی جائے گی ۔امر جنسی صورتحال سے نپٹنے کے لئے جدید اسلحہ سے لیس اور انٹی رائٹ فورس کے دستے ہمہ وقت تیار ہیں۔ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار حمید نے تمام ضلعی آفسران کو ہدایت کی کہ امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں