ملتان: (جھنگ تیز ) سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں ہو نے والے کروڑوں روپے کی خورد برد کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
آڈٹ رپورٹ میں 92 کروڑ روپے سے زائد کے گھپلوں کی تحقیقات کیلئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے دو رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے۔ جبکہ کمشنر ملتان بلال احمد بٹ کی جانب سے بنائی جانے والی تین رکنی انکوائری کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آڈٹ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سولڈ ویسٹ کمپنی کے قائم مقام سربراہ عمران نور اور دیگر افسران نے 92 کروڑ روپے سے زائد کی خوردبرد کی۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے چئیرمین کی عدم موجودگی میں ریکارڈ بدلا گیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر نے بطور سیکریٹری چشم پوشی اختیار کی اور بے ضابطگیوں پر کوئی نوٹس نہ لیا



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں