انتخابی حلقہ بندیوں کا کام 15 جنوری سے شروع ہو گا، کسی ضلع، کونسل یا یونین میں ردوبدل نہیں ہو گا۔الیکشن کمیشن

اسلام آباد (جھنگ تیز) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ انتخابی حلقہ بندیوں کا کام 15 جنوری سے شروع ہو گا۔ 
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ آج کے بعد کسی ضلع، کونسل یا یونین میں ردوبدل نہیں ہو گا۔ الیکشن کی تیاری تین مئی تک مکمل کر لیں گے۔ 
پارلیمنٹ سے حلقہ بندیوں کا بل منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی پھرتیاں نظر آنے لگی۔ 
الیکشن کمیشن میں چاروں صوبائی ممبران، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں حلقہ بندیوں سے متعلق غور کیا گیا۔ 
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے حلقہ بندیوں کے آغاز کی تاریخ بتا دی۔ 
بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ انتخابات کے لئے مطلوبہ عملے سکیورٹی سے متعلق ضلعی انتظامات کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اسمبلی کی مدت ختم ہوتے ہی آئندہ انتخابات کی تاریخ کی سمری صدر کو بھجوائی جائیگی
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں